سپریم کورٹ کا گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں پر 3 کروڑ روپے جرمانہ، سی سی پی کا فیصلہ برقرار

سپریم کورٹ نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کے اجتماعی تعین پر پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پر 3 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سپریم کورٹ کا گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں پر 3 کروڑ روپے جرمانہ، سی سی پی کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) سپریم کورٹ نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کے تعین کے کیس میں پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پر 3 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ عدالت نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے جرمانے کی ہدایت کی۔

دو رکنی بینچ نے قرار دیا کہ قیمتوں کا اجتماعی تعین کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے کہا کہ قیمتوں کو آزادانہ طور پر طے کرنا ہوگا اور تجارتی ایسوسی ایشن کے ذریعے قیمتوں کا تعین ناقابل قبول ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ اجتماعی طور پر مقرر کی گئی قیمتیں مسابقتی کاروبار کو محدود کرتی ہیں۔ اگرچہ یہ قیمتیں بظاہر فائدہ مند ہوسکتی ہیں، لیکن قانونی جواز فراہم نہیں کرتی۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ کاروباری ادارے اپنی تجارتی ضروریات کے مطابق آزادانہ طور پر قیمتوں کا تعین کریں۔ مشترکہ طور پر قیمت مقرر کرنا مسابقتی قیمتوں کا متبادل نہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کو بائی پاس کرکے پی وی ایم اے سے مشاورت کمپٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی تھی۔ عدالت نے سی سی پی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کارروائی برقرار رکھی۔

دیگر متعلقہ خبریں