ایف آئی اے نے ایئرپورٹ امیگریشن کرپشن کا مبینہ نیٹ ورک بے نقاب کردیا

ایف آئی اے نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس میں کرپشن کا نیٹ ورک بے نقاب کیا۔ جنید مغل سمیت متعدد اہلکار گرفتار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایف آئی اے نے ایئرپورٹ امیگریشن کرپشن کا مبینہ نیٹ ورک بے نقاب کردیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس میں مبینہ کرپشن کا نیٹ ورک بے نقاب کیا ہے۔ ایک چینی شہری کی نشاندہی پر غوری ٹاؤن اسلام آباد میں چھاپہ مارا گیا، جس میں امیگریشن اہلکار جنید مغل کو گرفتار کر لیا گیا۔

جنید مغل کے موبائل سے واٹس ایپ چیٹس اور ادائیگیوں کے شواہد ملے ہیں۔ مبینہ طور پر غیر ملکی شہریوں کی امیگریشن کلیئرنس کے عوض 80 ہزار روپے فی مسافر وصول کیے جاتے تھے۔

ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران گاڑی کے ٹرنک سے مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے۔ یہ رقم بلیک سوٹ کیس سے ملی اور قبضے میں لے لی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ جنید مغل نے چینی شہری سے رشوت وصولی کا اعتراف کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ایس پی یو اہلکار ظفر اقبال بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے مقدمہ 109، 161، 419 پی پی سی اور 5(2) 1947 پی سی اے کے تحت درج کر لیا ہے۔ دیگر اہلکاروں کا کردار تحقیقات میں سامنے لایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں