تربیلا ڈیم بھرنے سے دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ، ملک بھر میں شدید بارشوں کی وارننگ

تربیلا ڈیم بھرنے سے دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تربیلا ڈیم بھرنے سے دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ، ملک بھر میں شدید بارشوں کی وارننگ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) مون سون بارشوں کے سبب تربیلا ڈیم اپنی آخری حد تک بھر گیا ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 68 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔

آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی اور چناب میں سیلاب کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے 17 سے 19 اگست کے دوران دریائے راوی اور چناب سے ملحقہ علاقوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد، کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، لاہور، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع سمیت بلوچستان میں بھی بارش کا الرٹ جاری ہوا ہے۔ دریائے سندھ کے بالائی علاقوں، ڈیرہ غازی خان، میانوالی اور بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان، چنیوٹ، فیصل آباد اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ بلوچستان کے اضلاع بارکھان اور شیرانی میں بھی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں