متحدہ عرب امارات میں دسمبر سے تجارتی مقامات پر موسیقی چلانے کیلئے لائسنس فیس لاگو ہوگی، گلوکاروں کے کاپی رائٹ حقوق کے تحفظ کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔
دبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) متحدہ عرب امارات میں کیفے، ہوٹلز اور مالز میں موسیقی چلانے پر باقاعدہ فیس عائد کردی گئی ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ دسمبر سے تجارتی مقامات پر موسیقی چلانے کیلئے لائسنس فیس لاگو ہوگی۔
فیس کا اطلاق کیفے، ہوٹلز، اور مالز کے علاوہ دیگر تجارتی مقامات پر بھی ہوگا۔ میوزک لائسنس کی مدت ایک سال ہوگی اور ہر سال تجدید کرنا ہوگی۔
تعلیمی ادارے، سرکاری ادارے اور غیر تجارتی تقریبات فیس سے مستثنیٰ ہوں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام گلوکاروں کے کاپی رائٹ حقوق کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔
میوزک لائسنس کے بغیر موسیقی چلانے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق نیا نظام گلوکاروں کے حقوق کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل موسیقی چلانے پر کسی قسم کی فیس لاگو نہیں تھی، تاہم اب نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔














