یورپ میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، برطانیہ اور فرانس میں الرٹ جاری

یورپ میں گرمی کی ایک اور لہر کا خدشہ، برطانیہ اور فرانس میں الرٹ جاری، درجہ حرارت 30 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یورپ میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، برطانیہ اور فرانس میں الرٹ جاری

یورپ: (رائیٹ ناؤنیوز) یورپ میں ایک اور شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ہے۔ برطانیہ اور فرانس میں انتباہات جاری کر دیے گئے ہیں۔ جون اور جولائی میں ریکارڈ توڑ درجہ حرارت کے بعد یہ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور فرانس کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔ برطانیہ میں یہ گرمی کی پانچویں لہر ہوگی۔

برطانیہ میں شدید گرمی اور خشک موسم کے باعث پانی کے استعمال پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد ان پابندیوں کی زد میں ہیں۔

فرانس میں خشک سالی کی صورتحال سنگین ہوچکی ہے۔ ملک کے 70 فیصد حصے میں پانی کے استعمال پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جس میں باغات کو پانی دینے اور سوئمنگ پول بھرنے کی پابندیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث یورپ دنیا کا تیزی سے گرم ہونے والا براعظم بن چکا ہے۔ اسپین، جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور ہنگری میں بھی درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں