شہزادی ڈیانا کے بھائی چارلس اسپینسر نے ان کی زندگی پر کتاب لکھنے کا اعلان کیا ہے، جو اگلے ماہ شائع ہوگی۔
لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) شہزادی ڈیانا کے بھائی چارلس اسپینسر نے اپنی بہن کی زندگی پر کتاب لکھنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ اس کتاب میں ڈیانا کے متعلق اپنی یادیں اور خیالات بیان کریں گے۔
کتاب کا نام ‘Swan Song: Diana, My Sister’ ہے اور یہ اگلے ماہ برطانیہ سمیت دنیا بھر میں شائع ہوگی۔ یہ کتاب پینگوئن رینڈم ہاؤس کے ذیلی ادارے مائیکل جوزف کے ذریعے شائع کی جائے گی۔
چارلس اسپینسر نے کہا ہے کہ ڈیانا کی موت کو 30 برس مکمل ہونے والے ہیں، اس وجہ سے انہیں انٹرویوز کی درخواستیں مل رہی ہیں۔ اس لئے انہوں نے کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بہن کے بارے میں خود بات کرنا چاہتے ہیں کیونکہ کئی باتیں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ شہزادی ڈیانا 1981 میں شہزادہ چارلس سے شادی کے بعد دنیا کی مشہور شخصیت بن گئیں، لیکن 1996 میں ان کی طلاق ہوگئی۔













