برطانیہ کے چڑیا گھر میں سانپ کے کینسر کا جدید علاج، دنیا کا پہلا کامیاب تجربہ

برطانیہ کے چڑیا گھر میں کینسر کا شکار سانپ جدید تکنیک سے صحتیاب، ماہرین نے الیکٹروکیموتھراپی کا کامیاب استعمال کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانیہ کے چڑیا گھر میں سانپ کے کینسر کا جدید علاج، دنیا کا پہلا کامیاب تجربہ

لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) برطانیہ کے ایک چڑیا گھر میں 15 فٹ لمبے اژدھے کو کینسر کا جدید علاج دیا گیا، جو انسانوں کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ دنیا کا پہلا ایسا کیس قرار دیا جا رہا ہے۔

چیسٹر چڑیا گھر میں موجود 23 سالہ مادہ سانپ، جوڈی فوسٹر کے نام پر رکھا گیا ہے، کا وزن تقریباً 50 کلوگرام ہے۔ چڑیا گھر کے عملے کو اس کی صحت پر اس وقت تشویش ہوئی جب اس نے کھانا کم کر دیا۔

طبی معائنے میں پتہ چلا کہ اس کے جبڑے میں فائبروسارکوما نامی خطرناک کینسر موجود ہے۔ ابتدائی طور پر سرجری کے ذریعے ٹیومر نکالا گیا، مگر کچھ عرصے بعد کینسر دوبارہ نمودار ہو گیا۔

سانپ کی جان بچانے کے لیے ماہرین نے الیکٹروکیموتھراپی کا استعمال کیا۔ یہ عمل تقریباً 90 منٹ تک جاری رہا اور سانپ کے علاج کے لیے دو آپریٹنگ ٹیبلز کو جوڑنا پڑا۔

واضح رہے کہ علاج کے کئی ماہ بعد سانپ اپنی چست طبیعت میں واپس آچکا ہے اور حالیہ معائنے میں کینسر کی واپسی کے کوئی آثار نہیں ملے۔ ماہرین اس منفرد علاج کی تفصیلات شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں