نیدرلینڈز نے اوبر پر ڈرائیوروں کے اکاؤنٹس بغیر اطلاع بند کرنے پر 82 کروڑ 50 لاکھ یورو جرمانہ عائد کیا ہے۔
ایمسٹرڈیم: (رائیٹ ناؤ نیوز) نیدرلینڈز نے اوبر پر 82 کروڑ 50 لاکھ یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ ڈرائیوروں کے اکاؤنٹس بغیر اطلاع کے بند کرنے پر لگایا گیا ہے۔ جرمانے کی رقم پاکستانی روپوں میں 2 کھرب 67 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔
نیدرلینڈز کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کے مطابق فیصلہ پیر کو کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اوبر نے ڈرائیوروں کے اکاؤنٹس غیر فعال کیے بغیر مناسب وضاحت دیے۔
یہ کارروائی یورپی ڈیٹا قوانین کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ ان قوانین کے تحت خودکار فیصلوں کے لیے انسانی جائزے کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ کیس 2020 سے 2022 کے دوران پیش آیا تھا۔ اوبر کا یورپی ہیڈکوارٹر ایمسٹرڈیم میں ہونے کی وجہ سے سماعت نیدرلینڈز میں ہوئی۔
یاد رہے کہ اوبر نے اس فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔













