یورپ میں شدید گرمی نے دریائے ڈینیوب کو خشک کر دیا، نازی دور کے جہاز نمایاں ہو گئے۔ توانائی بحران مزید شدت اختیار کر گیا۔
یورپ: (رائیٹ ناؤ نیوز) یورپ میں شدید گرمی سے دریا خشک ہونے لگے ہیں، نازی دور کے ڈوبے جنگی جہاز ظاہر ہونے لگے۔ دریائے ڈینیوب کی سطح تاریخی حد تک گر جانے سے جہاز نمایاں ہو گئے ہیں۔
خشک سالی کی شدت نے دریائے ڈینیوب کو تاریخی کم ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ پانی کی شدید کمی نے توانائی کے بحران کو بھی بڑھا دیا ہے۔
ہٹلر کی بحریہ کے جہاز سوویت یونین کی پیش قدمی روکنے کے لیے ڈوبائے گئے تھے۔ ان جہازوں میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی ان کو ہٹانے میں مشکل پیدا کر رہی ہے۔
خشک سالی کی وجہ سے یورپ میں توانائی کی قلت کا مسئلہ سنگین ہو گیا ہے۔ یہ صورتحال ماحولیاتی تبدیلیوں کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے۔
یاد رہے کہ ڈینیوب یورپ کے اہم ترین دریاؤں میں شمار ہوتا ہے، جو کئی ممالک سے گزرتا ہے۔ اس کی موجودہ صورتحال یورپ کے کئی شعبوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔















