سوات: پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، اقوام متحدہ کی مذمت

اقوام متحدہ نے سوات حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ تعاون کی اپیل کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سوات میں پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، اقوام متحدہ کی مذمت

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔ اس حملے کو گھناؤنا اور بزدلانہ قرار دیا گیا ہے۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ اور پاکستان حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

سلامتی کونسل نے دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

یہ واقعہ عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے تمام ممالک سے دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو ایک خودکش حملہ آور نے سوات میں پولیس اسٹیشن میں داخلے کی کوشش کی تھی۔ پولیس اہلکار نے بروقت کارروائی کی جس سے بڑا نقصان ٹل گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں