فیصل آباد میں ٹریفک حادثات میں اضافہ، 7 ماہ میں 180 افراد ہلاک

فیصل آباد میں ٹریفک حادثات میں 180 افراد ہلاک، 21 ہزار سے زائد زخمی۔ تیز رفتاری حادثات کی بنیادی وجہ قرار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیصل آباد میں ٹریفک حادثات میں اضافہ، 7 ماہ میں 180 افراد ہلاک

فیصل آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز). فیصل آباد میں گزشتہ 7 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 180 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان حادثات میں 21 ہزار 827 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 18 ہزار 728 ٹریفک حادثات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں سے کئی شدید زخمی یا معذور ہوگئے ہیں۔ بعض متاثرین نے اپنے ہاتھ یا پاؤں کھو دیے ہیں، جبکہ کئی کو ہڈیوں کے فریکچر بھی آئے ہیں۔

ٹریفک پولیس اور ہائی وے پٹرول پولیس نے حادثات کی روک تھام کے لیے ناکے قائم کیے ہیں۔ لاکھوں روپے کے چالان بھی کیے گئے ہیں، تاہم حادثات کی تعداد میں نمایاں کمی نہیں ہوئی۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق تیز رفتاری حادثات کی بنیادی وجہ ہے۔ صرف جولائی میں 2 ہزار 516 حادثات ہوئے، جن میں 27 افراد ہلاک اور 2 ہزار 916 زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ شہریوں نے ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ادارے حادثات کی روک تھام کی بجائے چالان پر توجہ دے رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں