پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، اہم ملزمہ سیالکوٹ سے گرفتار

عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں ملوث ملزمہ کی گرفتاری، پولیس نے سیالکوٹ سے لاہور منتقل کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس: اہم ملزمہ سیالکوٹ سے گرفتار

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پی ٹی آئی کے سابق رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں اہم ملزمہ کو سیالکوٹ سے گرفتار کر کے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمہ نے عبداللہ طاہر کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کیا تھا اور وہ شوٹر کی دوست ہے۔ اس سے پہلے بھی ملزمہ کئی افراد کو ہنی ٹریپ کر چکی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے ڈرائیور سے رابطہ کیا تھا۔ واردات کے روز کلینک پہنچ کر ڈرائیور اور ملزمہ کے درمیان ویڈیو کال ہوئی جس سے ملزمان نے عبداللہ طاہر کی موجودگی کی تصدیق کی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے مقتول کی ریکی کے لیے ڈرون کیمرہ بھی استعمال کیا۔ یہ واقعہ لاہور میں پیش آیا جس نے عوام میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر کو چند روز قبل لاہور میں قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں