آئی ورک فار سندھ کے ذریعے لائیو کیریئر کونسلنگ کا آغاز، سندھ حکومت کا اہم قدم

سندھ حکومت نے آئی ورک فار سندھ کے ذریعے لائیو کیریئر کونسلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام سے نوجوان جدید مہارتیں حاصل کر سکیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی ورک فار سندھ کے ذریعے لائیو کیریئر کونسلنگ کا آغاز، سندھ حکومت کا اہم قدم

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) سندھ حکومت نے نوجوانوں کی لائیو کیریئر کونسلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ماہرین رواں ماہ سے مختلف صنعتوں میں کونسلنگ کریں گے۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق آئی ورک فار سندھ کے لرن اینڈ ارن پلیٹ فارم پر 4 ہزار 935 افراد رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں سے 2 ہزار 735 نے کورسز مکمل کر لئے ہیں جبکہ 2 ہزار افراد ابھی بھی کورسز کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لرن اینڈ ارن پروگرام کے تحت 1200 سے زائد بین الاقوامی معیار کے مختصر کورسز سکھائے جائیں گے۔ اس منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ جدید مہارتیں فراہم کرنا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آئی ورک فار سندھ پلیٹ فارم پر 51 لاکھ سے زائد وزٹس ہو چکے ہیں۔ ایک لاکھ 19 ہزار امیدوار رجسٹرڈ ہیں اور 695 کمپنیاں اس پلیٹ فارم کا حصہ بن چکی ہیں۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت کا مقصد روزگار کے مواقع کو جدید معیشت کے تقاضوں کے مطابق نوجوانوں تک پہنچانا ہے۔ یہ پلیٹ فارم روزگار، مہارتوں اور مواقع کو یکجا کرنے کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں