کھانے کے بعد چہل قدمی سے ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ کم، تحقیق

لیمرک یونیورسٹی کی تحقیق میں کھانے کے بعد 2-5 منٹ کی چہل قدمی سے بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح میں کمی کا انکشاف۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کھانے کے بعد چہل قدمی سے ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ کم، تحقیق

آئرلینڈ: (رائیٹ ناؤنیوز) ایک نئی تحقیق کے مطابق کھانے کے بعد ہلکی پھلکی چہل قدمی، چاہے 2 سے 5 منٹ کی ہو، بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح میں کمی لاتی ہے۔ اس سے ذیابیطس ٹائپ 2 اور امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

لیمرک یونیورسٹی کی تحقیق میں 7 رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا۔ 5 رپورٹس میں ذیابیطس ٹائپ 2 یا بلڈ شوگر کا مسئلہ نہیں تھا جبکہ 2 میں ذیابیطس کے مریض شامل تھے۔ ان افراد کو دن بھر میں ہر 20 سے 30 منٹ بعد 2 سے 5 منٹ کے لیے کھڑے ہونے یا چہل قدمی کی ہدایت کی گئی تھی۔

محققین نے کہا کہ کھانے کے بعد 60 سے 90 منٹ کے اندر چہل قدمی، گھر کے کام یا جسم کو کسی بھی وجہ سے حرکت دینا صحت کے لیے بہترین نتائج فراہم کرتا ہے۔ تحقیق کے نتائج جریدے اسپورٹس میڈیسین میں شائع ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ انسولین بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتی ہے۔ چہل قدمی سے مسلز گلوکوز کو استعمال کرتے ہیں اور بلڈ شوگر کی سطح کم ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں اور مصنوعی مٹھاس والے مشروبات کا استعمال ڈپریشن کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ چینی کا زیادہ استعمال دمہ کی شدت کو بھی بڑھا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں