کنگنا رناوت کا جین زی پر یوٹرن، نئی نسل کو ملک کی طاقت قرار

کنگنا رناوت نے جین زی کو ‘گٹر جنریشن’ کہنے پر یوٹرن لیتے ہوئے نئی نسل کو ملک کی طاقت قرار دیا، انسٹاگرام پر اظہار خیال۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کنگنا رناوت کا جین زی پر یوٹرن، نئی نسل کو ملک کی طاقت قرار دیا

نئی دہلی: (رائیٹ ناؤنیوز) بالی وڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے جین زی کو ‘گٹر جنریشن’ کہنے پر یوٹرن لیا ہے۔ انہوں نے نئی دہلی کے جنتر منتر پر طلباء کے احتجاج کے دوران اس بیان کا اظہار کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا نے انسٹاگرام پر جین زی کو ‘گٹر جنریشن’ قرار دیا تھا جس پر سوشل میڈیا اور انڈسٹری میں تنقید ہوئی۔

تاہم اب کنگنا نے بیان واپس لیتے ہوئے جین زی کو ملک کی سب سے بڑی طاقت کہہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نسل ملک کی عظیم اثاثہ ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ نوجوان تیزی سے ہماری ثقافت کے سفیر بن رہے ہیں، جو خوش آئند بات ہے۔

یاد رہے کہ پہلے کنگنا نے موہن بھاگوت جی کے پروگرام میں شرکت کی تھی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کی تعریف کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں