آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ایرانی میڈیا کے دعوے کے مطابق یہ ٹینکر مقررہ روٹ سے ہٹ کر گزر رہا تھا۔
آبنائے ہرمز: (رائیٹ ناؤ نیوز) آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔ اس واقعے سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر ایران کے مقرر کردہ روٹ سے ہٹ کر گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ٹینکر کے ٹکرانے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔
برطانوی میری ٹائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں آئل ٹینکر پر پروجیکٹائل سے حملہ کیا گیا۔ واقعے میں جہاز اور عملہ محفوظ رہے۔
ایرانی فوج نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 6 جہازوں کو وارننگ دی گئی ہے۔ ایران کے مطابق بحری گزرگاہ میں جہازوں کی آمدورفت ان کے اعلان کردہ انتظامات کے مطابق ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر اہم بین الاقوامی تجارتی راستے ہیں۔ یہاں کشیدگی سے عالمی تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔














