پینٹاگون کی سرکاری فہرست سے 4 امریکی فوجیوں کے نام غائب ہونے پر شفافیت کے سوالات جنم لے رہے ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی خبر رساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور ایران کی حالیہ جنگ میں ہلاک ہونے والے چار امریکی فوجیوں کے نام پینٹاگون کی سرکاری فہرست سے غائب ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے ڈیفنس کیژولٹی اینالیسس سسٹم نے ان چار فوجیوں کو جنگی ہلاکتوں کی فہرست سے ہٹا دیا ہے۔ اس کے علاوہ درجنوں زخمی اہلکاروں کے نام بھی حذف کر دیے گئے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایک نئی کیٹیگری ‘اوورسیز آپریشنز’ شامل کی گئی ہے، جہاں ان چار فوجیوں کے نام درج ہیں۔ اس میں 207 زخمی اہلکاروں کا بھی ذکر ہے۔
یہ واضح نہیں کہ 207 زخمی اہلکار ایران جنگ سے متعلق ہیں یا دیگر بیرون ملک آپریشنز سے متاثرہ ہیں۔ پینٹاگون کی جانب سے اس تبدیلی کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ ایسی تبدیلیاں امریکی فوجی نقصانات کی شفافیت اور عوامی اعتماد پر اثرانداز ہو سکتی ہیں، خصوصاً مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی سرگرمیوں کے وقت۔














