وزیراعظم نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی، 4 دہشتگرد ہلاک۔
جنوبی وزیرستان: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ہے جس سے 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جرأت اور مہارت قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، 25 جولائی کو بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان نے جدید خود مختار نظام کے ذریعے سرحدوں کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معرکہ حق میں سائبر سیکیورٹی کے ذریعے حملہ ناکام بنایا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنا کر 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ دہشتگرد چیک پوسٹ کی سیکیورٹی توڑنے میں ناکام رہے اور چیک پوسٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔














