جہاں آرا نبی اور حمزہ آصف کامن ویلتھ گیمز میں اپنی کارکردگی کے باعث سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکے۔
لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی سوئمرز کی ناقص کارکردگی جاری ہے۔ جہاں آرا نبی خواتین کی 100 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں آگے نہ بڑھ سکیں۔
جہاں آرا نے 100 میٹر فری اسٹائل میں 1:00.36 منٹ کی ٹائمنگ حاصل کی۔ 64 سوئمرز میں وہ 36 ویں نمبر پر رہیں جبکہ ٹاپ 16 نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
مردوں کی 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں حمزہ آصف نے نیشنل ریکارڈ بہتر بنایا لیکن سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکے۔ ان کی ٹائمنگ 29.63 سیکنڈز رہی۔
حمزہ کا پچھلا نیشنل ریکارڈ 29.99 سیکنڈز تھا۔ اس مقابلے میں 50 سوئمرز میں سے وہ 27 ویں نمبر پر رہے۔
یاد رہے کہ پاکستانی سوئمرز کا عالمی مقابلوں میں کارکردگی کا معیار اکثر سوالیہ نشان رہا ہے، جس کی وجہ سے ان کی تیاری پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔















