سعودی عرب میں حوثی حملے، آرامکو تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے

یمن کے حوثیوں نے سعودی شہروں ینبع اور جازان میں آرامکو تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ اقوام متحدہ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب میں حوثی حملے، آرامکو تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے

صنعاء: (رائیٹ ناؤنیوز) یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب کے شہروں ینبع اور جازان میں آرامکو تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں درجنوں کروز اور بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے، جن کی ذمہ داری انصار اللہ نے قبول کی ہے۔

قطری نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ سعودی حکام نے حملوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ حوثیوں کا کہنا ہے کہ ان کے حملے کامیاب رہے اور تمام اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

اقوام متحدہ اور عمانی حکام دونوں فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمان میں موجود نمائندے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری میں مصروف ہیں۔

یہ کشیدگی اس وقت سامنے آئی جب سعودی عرب نے یمن کے جزیرہ کمران پر فضائی کارروائیاں کیں۔ یہ اہم مقام باب المندب کے قریب واقع ہے، جہاں حوثیوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ حوثیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر سعودی عرب نے یمن کا محاصرہ ختم نہ کیا تو وہ مزید میزائل حملے کریں گے۔ آرامکو کی تیل تنصیبات ان کے اہم اہداف میں شامل رہیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں