10 سی سی سرنج پر پابندی پر نظر ثانی کا مطالبہ، بچوں کے علاج میں رکاوٹ کا خدشہ

ڈریپ کی جانب سے 10 سی سی سرنج پر پابندی کے بعد پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن نے نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ بچوں کے علاج میں رکاوٹ نہ ہو۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
10 سی سی سرنج پر پابندی پر نظر ثانی کا مطالبہ، بچوں کے علاج میں رکاوٹ کا خدشہ

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) کراچی میں بچوں کے ایچ آئی وی کیسز کے بڑھنے کے بعد 10 سی سی سرنج پر پابندی پر تحفظات سامنے آگئے ہیں۔ پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن نے ڈریپ سے اس فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین نائٹاگ پروفیسر ڈاکٹر خالد شفی نے ڈریپ کو ہنگامی خط لکھا ہے۔ خط میں 10 سی سی سرنج کو بچوں کے علاج کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پابندی سے بچوں کے علاج میں رکاوٹ ہوسکتی ہے۔ این آئی سی یو اور پیڈیاٹرک وارڈز میں سرنج کا استعمال لازمی ہے۔

طبی ماہرین نے ایچ آئی وی کی روک تھام کے لیے ثبوتوں پر مبنی اقدامات کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے سرنج کو پابندی سے مستثنیٰ کرنے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے ایچ آئی وی کی روک تھام کے ساتھ بچوں کا علاج بھی جاری رہنا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں