بنوقابل پروگرام میں 16 لاکھ نوجوان رجسٹرڈ، آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بنوقابل پروگرام نے نوجوانوں کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں اور جلد آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنوقابل پروگرام میں 16 لاکھ نوجوان رجسٹرڈ، آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 16 لاکھ نوجوان بنوقابل پروگرام میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جلد آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

الخدمت کے بنوقابل پروجیکٹ کے چوتھے سالانہ کانووکیشن میں حافظ نعیم نے کہا کہ بنوقابل پروگرام نوجوانوں کے لیے گیم چینجر ہے۔ انہوں نے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے مختلف کورسز مفت کرائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئین کے مطابق شہریوں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنوقابل پروگرام کراچی سے شروع ہو کر ملک کے بڑے شہروں تک پھیل چکا ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں اربوں ڈالر کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے موجودہ تعلیمی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سرکاری تعلیمی ادارے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

واضح رہے کہ بنوقابل پروگرام میں اقلیتی برادری کے نوجوان بھی شریک ہیں۔ حافظ نعیم نے زور دیا کہ منشیات کے خلاف مہم میں حصہ لیں اور مزید بچوں کو تعلیم دیں۔

دیگر متعلقہ خبریں