کتاب ‘The World’s Game’ میں 2026 ورلڈ کپ فائنل کی پیش گوئی کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ یہ کہانی صرف خیالی ہے جو مختلف ثقافتوں کو پیش کرتی ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) بچوں کی کتاب ‘The World’s Game’ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ کتاب میں 2026 فیفا ورلڈ کپ کے اسپین اور ارجنٹینا فائنل کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
کتاب 2 جون کو شائع ہوئی اور اس کی تصاویر ایکس، ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور فیس بک پر وائرل ہوئیں۔ صارفین نے کہا کہ فائنل منظر 2026 ورلڈ کپ سے مماثلت رکھتا ہے۔
تاہم، کتاب میں کسی پیش گوئی کا دعویٰ نہیں کیا گیا۔ یہ ایک خیالی کہانی ہے، جس میں مختلف ممالک کی ثقافتوں کو پیش کیا گیا ہے۔
سب سے زیادہ وائرل تصویر میں اسپین کے کھلاڑی کو ٹرافی کے ساتھ جشن مناتے دکھایا گیا ہے۔ اسپین اور ارجنٹینا کے فائنل میں پہنچنے سے قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوا۔
یاد رہے کہ اسپین نے فرانس اور ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جس سے سوشل میڈیا پر کتاب کے بارے میں بحث بڑھ گئی۔















