ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی پھیلنے پر والدین نے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس ایس پی بلدیہ نے قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) ولیکا اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے کے معاملے پر متاثرہ بچوں کے والدین نے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور اسپتال کے عملے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ اسپتال کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے بچوں کو ایچ آئی وی ہوا۔ ایس ایس پی بلدیہ رفیعہ نور نے اسپتال کا دورہ کیا اور متاثرہ بچوں کے والدین سے ملاقات کی۔ انہوں نے والدین کو یقین دلایا کہ کارروائی کے لیے درخواست دیں تو ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ متاثرہ بچوں کے والدین نے اس حوالے سے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسپتال میں ایچ آئی وی کے کیسز بڑھنے پر انتظامیہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔















