برطانوی حکومت نے نوجوانوں پر رات کے اوقات میں سوشل میڈیا کرفیو تجویز کیا ہے، تاکہ نیند اور تعلیم بہتر ہو۔
لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) برطانوی حکومت نے 16 اور 17 سال کے نوجوانوں کے لیے رات 12 سے صبح 6 بجے تک سوشل میڈیا کرفیو کی تجویز دی ہے۔ اس دوران تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خودکار طور پر بند رہیں گے۔
یہ تجویز نوجوانوں کی نیند اور تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے دی گئی۔ صارفین سیٹنگز تبدیل کرکے پابندی ختم کرسکتے ہیں۔
برطانوی حکومت کا مقصد آٹو پلے اور اسکرول جیسے فیچرز کو بند کرنا ہے، تاکہ نوجوانوں کی خاندانی زندگی متاثر نہ ہو۔
ماہرین اور بچوں کے تحفظ کے کارکنوں نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ پابندیاں آسانی سے قابل ختم ہونے سے مؤثریت میں کمی آ سکتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی وزیراعظم نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔













