سعودی حکومت نے زائرین کی سہولت کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرایا ہے، جو حج سیزن کے دوران قابل استعمال نہیں ہوگا۔
ریاض: (رائیٹ ناؤ نیوز) سعودی حکومت نے زائرین کی سہولت کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرایا ہے۔ اس ویزا کے تحت زائرین 365 دن کے دوران کئی بار سعودی عرب آ سکیں گے، لیکن قیام کی مجموعی مدت 90 دن تک محدود ہوگی۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق زائرین کو ہر سفر سے پہلے نسک پلیٹ فارم پر منظور شدہ سروس پیکج خریدنا ہوگا۔ نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وزارت نے بتایا ہے کہ سعودی عرب سے ہر روانگی کے بعد ویزا غیر فعال ہوجائے گا۔ آئندہ سفر کے لیے مناسب شرائط پوری کرنے پر ویزا دوبارہ فعال کیا جائے گا۔
یہ ویزا یکم ذوالقعدہ سے 13 ذوالحج تک، یعنی حج سیزن کے دوران قابلِ استعمال نہیں ہوگا۔ وزارتِ حج و عمرہ نے یہ وضاحت دی ہے تاکہ زائرین کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ سعودی حکومت کا مقصد زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔














