ایران سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکہ میں خام تیل کے ذخائر 1983 کے بعد سے کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جو امریکی توانائی سکیورٹی کے لئے خطرہ ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران سے کشیدگی کے بعد امریکہ میں خام تیل کے ذخائر چار دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ ذخائر کی موجودہ سطح 45 سال کی کم ترین حد تک سکڑ چکی ہے۔
بینک آف امریکہ کے چارٹ کے مطابق ملک میں خام تیل کی سپلائی صرف 43 دن کی باقی ہے۔ یہ جولائی 1983 کے بعد سے سب سے کم سطح ہے جو امریکی توانائی سکیورٹی کے لئے خطرہ بن رہی ہے۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا ہے کہ کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ 10 جولائی تک کمرشل خام تیل کے ذخائر تقریباً 409.7 ملین بیرل ریکارڈ ہوئے، جو 5 سال کی اوسط سے 6 فیصد کم ہیں۔
اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو 18 جولائی تک 316.5 ملین بیرل تک گر گیا، جو اپریل 1983 کے بعد سب سے کم سطح ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ کے کل تیل ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار ہوتے ہیں۔













