امریکی صدر کا کینیڈا کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف، تجارتی تعلقات متاثر

امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں تناؤ بڑھنے کا امکان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی صدر کا کینیڈا کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف، تجارتی تعلقات متاثر

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی کئی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ اس کا اطلاق اگلے 30 روز میں ہوگا۔ وائن، ہاکی اور سیمینٹ ان مصنوعات میں شامل ہیں جو ٹیرف کی زد میں آئیں گی۔

امریکی ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس اقدام کی وجہ کینیڈا کے امتیازی رویے کو قرار دیا ہے، جو امریکی الکوحل، آٹوموبائل اور ڈیری مصنوعات کے خلاف ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے 1930 کے ایکٹ کا ایک سیکشن استعمال کرتے ہوئے اس ٹیرف کے نفاذ کا جواز پیش کیا ہے۔ یہ اقدام امریکا کی جانب سے کینیڈا کے ساتھ تجارتی تعلقات میں تناؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے اس اقدام کو یکطرفہ قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ کینیڈا آزاد اور شفاف تجارت کا حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اپنی قوت کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

یاد رہے کہ امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تنازعے کے نتیجے میں پہلے ہی کینیڈا سے آنے والی مصنوعات پر 35 فیصد ٹیکس نافذ ہے، اور آٹو، اسٹیل، اور ایلومینیم پر 25 فیصد محصولات برقرار ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں