وزیراعظم شہباز شریف; جدید ٹیکنالوجی سے لائیو اسٹاک میں انقلاب کا اعلان، چینی تعاون پر زور

وزیراعظم شہباز شریف نے لائیو اسٹاک میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے انقلاب کا وعدہ کیا اور چین کے ساتھ تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف کا جدید ٹیکنالوجی سے لائیو اسٹاک میں انقلاب کا اعلان، چینی تعاون پر زور

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے لائیو اسٹاک کے شعبے میں انقلاب آئے گا۔ انہوں نے یہ بات لائیو اسٹاک سے متعلق سیمینار میں کہی، جہاں انہوں نے ملکی ترقی میں لائیو اسٹاک کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیمینار کا انعقاد خوش آئند ہے اور صوبوں کے ساتھ مل کر ہمیں طویل سفر طے کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں عملی اقدامات کی طرف بڑھنا ہوگا تاکہ پاکستان کے کسانوں کی محنت رنگ لائے۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ لائیو اسٹاک میں جدید ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث پاکستان خطے میں پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کی پیداوار میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے، مگر مزید بہتری کی گنجائش ہے۔

انہوں نے چین کو پاکستان کا قابل اعتماد دوست قرار دیا اور پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی ٹرانسفارمیشن پر بات چیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے ایک ہزار زرعی گریجوایٹس کو چین بھیجنے کے اقدامات کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی اصلاحات پر اجلاس میں ٹیکس نظام میں بہتری کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کاروباری برادری کی ترقی اور برآمدات کے فروغ کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں