وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 کا افتتاح کیا، قومی ڈیجیٹل ترقی میں نیا سنگ میل

اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر کا افتتاح پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی میں اہم پیشرفت ہے، جو مصنوعی ذہانت کے نئے دور کا آغاز کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 کا افتتاح کیا، قومی ڈیجیٹل ترقی میں نیا سنگ میل

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہیں ڈیٹا سینٹر کی اہمیت پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر کلاوڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیجیٹل خدمات کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔ یہ مصنوعی ذہانت اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ منصوبہ ملک میں ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کی قیادت اور شراکت دار زیڈ ٹی ای کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید کہا کہ اسکائی 47 جیسے منصوبے قومی سلامتی کو مضبوط بناتے ہیں۔ یہ ملک کو ناقابل تسخیر سیکیورٹی فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔

یاد رہے کہ وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر کا افتتاح پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے نئے دور کا آغاز ہے، جو معاشی ترقی کو فروغ دے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں