غیر ملکی خواتین اغوا اور زیادتی کیس، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

لاہور میں غیر ملکی خواتین کے اغوا و زیادتی کیس میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع دے دی گئی۔ پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور: غیر ملکی خواتین اغوا و زیادتی کیس، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) کینٹ کچہری لاہور میں 2 غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔ رضا ڈار سمیت 4 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے ڈی این اے اور فنگر پرنٹ ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ پولیس نے مبینہ جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی، لیپ ٹاپ، نقدی اور اسلحے کی برآمدگی کا دعویٰ کیا۔

ملزمان کے وکیل نے ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکلوں کا جرائم سے کوئی تعلق نہیں۔ وکیل نے دعویٰ کیا کہ یہ معاملہ اغوا یا ریپ کا نہیں بلکہ کرپٹو کرنسی کے تنازع سے متعلق ہے۔

پولیس نے ملزمان کو چہروں پر ماسک لگا کر عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کر دی اور ملزمان کو 13 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ 29 جون کو لاہور میں ہالینڈ اور سپین کی خواتین کا مبینہ اغوا ہوا تھا۔ پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کیا جن میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے رشتہ دار بھی شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں