دلجیت دوسانجھ کی فلم ‘ستلج’ پر بھارت میں پابندی، زی فائیو سے بھی ہٹا دی گئی

دلجیت دوسانجھ کی فلم ‘ستلج’ پر بھارت میں پابندی کے بعد زی فائیو سے بھی ہٹا دیا گیا۔ فلم انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ کھالرا کی زندگی پر مبنی ہے، جنہوں نے 1980 کی دہائی میں پنجاب میں لاپتہ افراد کے معاملے کو بے نقاب کیا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' پر بھارت میں پابندی، زی فائیو سے بھی ہٹا دی گئی

نئی دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم ‘ستلج’ کو بھارت میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ زی فائیو نے بھی اس فلم کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے۔

یہ فلم 3 جولائی کو بغیر کسی کٹ کے انٹرنیٹ پر ریلیز ہوئی تھی، لیکن دو دن بعد ہی اسے بھارت میں بند کر دیا گیا۔ زی فائیو نے موجودہ حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کوئی واضح وجہ نہیں بتائی۔

کمپنی نے فلم سازوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور قانونی طریقے سے فلم کو دوبارہ ریلیز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ عوام کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

واضح رہے کہ فلم کی کہانی پنجابی انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ کھالرا کی زندگی پر مبنی ہے۔ ان پر 1980 اور 90 کی دہائی میں پنجاب میں لاپتہ افراد کے معاملے کو اٹھانے کا الزام تھا۔

ڈائریکٹر ہنی تریہان نے سینسر بورڈ پر سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بورڈ نے فلم میں 127 کٹس کا مطالبہ کیا تھا، جسے ٹیم نے قبول نہیں کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں