دلجیت دوسانجھ نے فلم ’ستلج‘ کے لیے ایک روپے میں کام کیوں کیا؟

دلجیت دوسانجھ نے فلم ‘ستلج’ میں علامتی طور پر ایک روپے معاوضہ قبول کیا، جسونت سنگھ خالڑا کے کردار کی وجہ سے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دلجیت دوسانجھ نے فلم ’ستلج‘ کے لیے ایک روپے میں کام کیوں کیا؟

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) دلجیت دوسانجھ نے فلم ‘ستلج’ کے لیے صرف ایک روپے معاوضہ لیا۔ یہ بات فلم کے ڈائرکٹر ہنی ٹریہن نے انکشاف کی ہے۔

فلم کے ڈائرکٹر ہنی ٹریہن نے بتایا کہ دلجیت دوسانجھ نے یہ فیصلہ فلم کی کہانی سننے اور جسونت سنگھ خالڑا کی تصویر دیکھنے کے بعد کیا۔

ان کے مطابق دلجیت نے کہا کہ ایسی شخصیت کا کردار ادا کرنے کے لیے معاوضہ لینا ان کے لیے باعث شرم ہوگا۔ دلجیت نے بس قانونی کارروائی کے لیے ایک روپے قبول کیا۔

فلم کے ڈائرکٹر نے مزید کہا کہ دلجیت نے شوٹنگ کے دوران بھرپور تعاون کیا اور کبھی تاخیر پر شکایت نہیں کی۔

واضح رہے کہ فلم ‘ستلج’ زی فائیو پر ریلیز ہونے کے دو دن بعد ہٹا دی گئی، جس کے بعد دوبارہ خبروں کی زینت بنی۔

دیگر متعلقہ خبریں