بھارتی حکومت کی فلم ستلج پر پابندی، شہریوں کا ڈاؤن لوڈ کرکے بڑے پردے پر دکھانے کا اقدام

بھارتی حکومت نے فلم ستلج پر پابندی عائد کردی ہے، مگر شہریوں نے اسے ڈاؤن لوڈ کرکے بڑے پردے پر دکھانا شروع کر دیا ہے، جس سے حکومت کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی حکومت کی فلم ستلج پر پابندی، شہریوں کا ڈاؤن لوڈ کرکے بڑے پردے پر دکھانے کا اقدام

نئی دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارتی حکومت نے فلم ‘ستلج’ پر پابندی عائد کر دی ہے، مگر شہریوں نے فلم ڈاؤن لوڈ کرکے بڑے پردے پر دکھانا شروع کر دی۔ فلم انسانی حقوق کے کارکن جسونت سنگھ کھالڑا پر مبنی ہے، جسے بھارت سرکار نے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر روکا۔

یہ فلم 3 جولائی کو جاری کی گئی تھی، مگر 5 جولائی کو اسے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا۔ اس اقدام کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا، اور شہریوں نے اسے ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے منی سنیما گھروں میں دکھانا شروع کیا۔

حکومت کی پابندی کے باوجود شہریوں نے مختلف مقامات پر فلم دکھانا جاری رکھا ہے۔ عوام نے اپنے منی سنیما گھروں میں فلم چلا دی، جہاں دیکھنے والوں کا رش لگا ہوا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے دلجیت دوسانجھ نے کہا ہے کہ فلم کو دبایا نہیں جاسکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے فلم ڈاؤن لوڈ کرلی، پہلے بھی ہماری آواز دبائی گئی، لیکن اب یہ ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی پنجاب میں 80 اور 90 کی دہائی میں ماورائے عدالت ہلاکتوں پر آواز اٹھانے والے جسونت سنگھ کھالڑا کو اغوا کیا گیا تھا اور مبینہ طور پر پولیس نے انہیں قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں