ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے 70 سے زائد ممالک کے وفود کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کے لیے تاریخی لمحہ ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں 70 سے زائد ممالک کے وفود کی شرکت پر اظہار تشکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شرکت ایران کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔
عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ایران ان ممالک کا شکر گزار ہے جنہوں نے رسمی نمائندے بھیجے۔ خاص طور پر عرب ممالک کے وفود کی شرکت کو برادرانہ تعلقات کی علامت قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب ایران اور شریک ممالک کے تعلقات کی تاریخ میں ہمیشہ یادگار باب کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔ ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق یہ شرکت ایران کے سفارتی اور سیاسی روابط کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔
ایران میں سابق سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں ہزاروں افراد تہران میں جمع ہو کر خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق کئی غیر ملکی وفود ان تقریبات میں شریک ہیں۔
یاد رہے کہ تجزیہ کاروں کے مطابق مختلف ممالک کے وفود کی شرکت کو ایران اپنی سفارتی حمایت کے تناظر میں اہم پیش رفت کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ یہ تقریب عالمی سطح پر بھی توجہ کا مرکز بنی۔















