قطر کے راس لفان گیس کمپلیکس میں دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی اور 18 لاپتہ ہیں۔ دھماکہ تکنیکی حادثے کے باعث ہوا۔
دوحہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) قطر کے راس لفان انڈسٹریل سٹی میں ایل این جی پروسیسنگ مرکز میں دھماکے کے باعث 54 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ اتوار کو ہوا اور 18 افراد لاپتہ ہیں۔
قطر انتظامیہ کے مطابق تکنیکی حادثے کے باعث دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اُٹھی۔ کمپنی نے بتایا کہ ہنگامی امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔
قطر کی وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ 54 افراد زخمی ہیں اور 18 لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
وزارت نے کہا کہ دھماکے کے باعث گیس کا کوئی خطرناک اخراج نہیں ہوا جو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بنے۔
یاد رہے کہ دھماکے کی زور دار آواز دارالحکومت دوحہ میں بھی سنی گئی۔ راس لفان فیسلٹی دوحہ کے جنوب میں واقع ہے۔















