امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جوانی کا دعویٰ کیا جبکہ عوام نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آج بھی خود کو ایسا محسوس کرتے ہیں جیسا 50 سال پہلے محسوس کرتے تھے۔ انہوں نے واشنگٹن میں بزنس سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے اپنی صحت کے بارے میں بات کی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ جب صحت خراب ہو تو فوراً پتا چل جاتا ہے، جیسے پچھلی امریکی انتظامیہ میں ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ چین کے صدر سے ملاقات کے منتظر ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے دورہ چین کو اہم قرار دیا اور چین کے صدر کے ساتھ ملاقات کو مستقبل کے لئے خوش آئند کہا ہے۔ دوسری جانب، ایران جنگ سے متعلق سوالات کے جواب دیے بغیر تقریب سے روانہ ہو گئے۔
ایک حالیہ سروے کے مطابق، 67 فیصد شرکاء کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ اہم فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکا کے صرف 34 فیصد ووٹرز ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
یاد رہے کہ 15 سے 20 اپریل تک ہونے والے پچھلے سروے میں یہ شرح 36 فیصد تھی، جو اب کم ہو چکی ہے۔














