کراچی میں سی ایس ایس اور پی سی ایس طلبہ کیلئے سمارٹ لائبریری کا قیام

کراچی میں سی ایس ایس اور پی سی ایس طلبہ کے لیے جدید سمارٹ لائبریری قائم، 9 ہزار کتابیں اور 20 ہزار ای بکس تک رسائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں سی ایس ایس اور پی سی ایس طلبہ کیلئے سمارٹ لائبریری

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سی ایس ایس اور پی سی ایس کے طلبہ کی تیاری کے لیے جدید سمارٹ لائبریری قائم کر دی گئی ہے۔ سندھ پبلک سروس کمیشن نے اس لائبریری کی ممبرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔

لائبریری میں 9 ہزار سے زائد کتابیں موجود ہیں اور طلبہ کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ لائبریری میں 20 ہزار ای بکس تک بھی رسائی فراہم کی گئی ہے تاکہ طلبہ کو جدید سہولت دی جا سکے۔

یہ لائبریری برٹش کونسل کے اشتراک سے بین الاقوامی کارنر کے ساتھ مکمل کی گئی ہے۔ طلبہ کو موبائل پر کارڈ دکھانا لازمی ہوگا تاکہ ان کی شناخت کی جا سکے۔

طلبہ اپنے ایس پی ایس سی اکاونٹ سے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ یہ لائبریری طلبہ کی علمی استعداد کو بہتر بنانے کے لیے اہم قدم ہے۔

واضح رہے کہ سی ایس ایس اور پی سی ایس امتحانات کی تیاری کے لیے طلبہ کو مستند مواد کی ضرورت ہوتی ہے، اور یہ لائبریری ان کی مدد کے لیے قائم کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں