کراچی میں شدید گرمی کے دوران لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا، طلبہ کی تیاری متاثر۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ کراچی میں شدید گرمی کے سبب اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز کر چکا ہے۔
گارڈن، لیاری، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ملیر، اورنگی اور کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ شہری گرمی میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
بجلی کی عدم دستیابی نے طلبہ کی تیاریوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ شدید پریشان ہیں۔
لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہر کے مستثنیٰ علاقوں میں بھی غیر اعلانیہ بندش کی شکایات بڑھ رہی ہیں۔ حکام کی جانب سے فوری حل کی کوئی اطلاع نہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ سنگین ہو جاتا ہے۔















