کیمبرج انتظامیہ نے مبینہ پرچہ لیک معاملے پر وضاحت جاری کردی، تحقیقات جاری ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کیمبرج انتظامیہ نے مبینہ پرچہ لیک معاملے پر اپنی وضاحت جاری کر دی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پرچہ لیک کی اطلاعات پر تحقیقات جاری ہیں اور تمام رپورٹس کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔
کیمبرج حکام نے بتایا ہے کہ جون 2026 امتحانی سیشن کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اگر ضرورت پڑی تو امتحانی مراکز کو بروقت آگاہ کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ مسئلے سے نمٹا جا سکے۔
حکام کے مطابق امتحانات کے دوران یا بعد میں مزید اپڈیٹ فراہم کی جائے گی، جس سے طلباء اور والدین کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھا جا سکے۔
یہ معاملہ تعلیمی نظام کی ساکھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، اسی لیے کیمبرج انتظامیہ نے سخت اقدامات اٹھانے کی ٹھانی ہے۔ اس طرح کے واقعات تعلیمی اداروں کی شہرت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ میٹرک کے بعد کیمبرج سسٹم کا اے ایس ریاضی کا پرچہ مبینہ طور پر لیک ہوگیا تھا۔ کراچی میں آج دوپہر کو ہونے والا پرچہ رات 3 سے 4 بجے کے درمیان مبینہ طور پر وائرل ہو گیا۔















