وزیر دفاع، امریکا ایران مذاکرات کے کامیاب ہونے کی امید

وزیر دفاع خواجہ آصف نے امید ظاہر کی کہ امریکا ایران مذاکرات کامیاب ہوں گے، ایران کے حقوق پامال نہ ہوں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیر دفاع، امریکا ایران مذاکرات کے کامیاب ہونے کی امید

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ کامیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران، لبنان اور فلسطین کے حقوق پامال نہ ہونے چاہئیں۔

خواجہ آصف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں اور دعا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کامیاب ہوں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان رابطے پاکستان کے ذریعے جاری ہیں۔ پاکستانی وفد کی ایرانی دورے کے بعد پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے اور بدھ کے روز پاکستانی وفد کا تہران جانے کا امکان ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ کے مکمل خاتمے پر بات چیت ہوئی۔ جنگ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے پر بھی گفتگو کی گئی۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ مذاکرات علاقائی امن کے لیے اہم سمجھے جاتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں