آئی پی ایل میں راجستھان رائلز منیجر کے خلاف تحقیقات کا آغاز

آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے منیجر رومی بھنڈر کے خلاف موبائل استعمال کرنے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی پی ایل، راجستھان رائلز منیجر کے خلاف تحقیقات شروع

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کے ٹیم منیجر رومی بھنڈر کو شوکاز نوٹس جاری کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

رومی بھنڈر 10 اپریل کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں موبائل فون استعمال کرتے دیکھے گئے تھے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں جواب طلب کیا ہے۔

قوانین کے تحت پلیئرز اور ٹیم آفیشلز کو میچ آفیشلز ایریا میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی، تاکہ کسی مشکوک معلومات کے تبادلے کو روکا جا سکے۔ مخصوص حالات میں واکی ٹاکی کے ذریعے رابطہ ممکن ہے۔

یہ معاملہ اہمیت اختیار کر چکا ہے کیونکہ اطلاعات ہیں کہ رومی بھنڈر نے طبی حالت کی بنیاد پر موبائل استعمال کی اجازت مانگی تھی، مگر ڈگ آؤٹ میں کال کرنا ممنوع ہے۔

واضح رہے کہ رومی بھنڈر کے ساتھ بیٹھے ویبھاؤ سوریا ونشی بھی ان کی موبائل اسکرین دیکھ رہے تھے۔ بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں