گوگل کروم میں نئے فیچرز کا دلچسپ اضافہ

گوگل کروم نے نئے دلچسپ فیچرز متعارف کرائے ہیں جو ٹیبز کے انتظام اور ریڈنگ موڈ کو بہتر بنائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوگل کروم، نئے فیچرز کا دلچسپ اضافہ

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے اپنے معروف ویب براؤزر کروم میں دلچسپ فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔ یہ فیچرز ویب براؤزنگ کے تجربے کو مزید بہتر بنائیں گے۔

گوگل کی جانب سے 2 نئے فیچرز کا اعلان کیا گیا ہے جن میں ٹیبز کے انتظام کا نیا طریقہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ ویڈیو اور آڈیو کے لیے لیزی لوڈنگ کی آزمائش بھی جاری ہے۔

موجودہ وقت میں ٹیبز براؤزر کے اوپر نظر آتے ہیں مگر نئے فیچر کے ذریعے انہیں سائیڈ میں عمودی انداز میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے کروم ونڈو پر رائٹ کلک کرکے شو ٹیبز ورٹیکلی کا انتخاب کرنا ہوگا۔

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ آپ ٹیبز کے مکمل ٹائٹلز دیکھ سکیں گے جس سے زیادہ ٹیبز کھولنے پر بھی مطلوبہ پیج تلاش کرنا آسان ہوگا۔ کروم میں بہتر ریڈنگ موڈ بھی شامل کیا گیا ہے جو اب فل پیج کی شکل میں دستیاب ہوگا۔

یاد رہے کہ یہ فیچرز انقلابی نہیں لیکن ان سے کروم کے استعمال کا تجربہ مزید بہتر ہو جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں