بحیرہ روم میں کشتی حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 4 افراد لاپتہ

بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے پنڈی بھٹیاں کا عاطف علی جاں بحق، 4 افراد لاپتہ ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بحیرہ روم میں کشتی حادثہ، پنڈی بھٹیاں کا نوجوان جاں بحق، 4 لاپتہ

پنڈی بھٹیاں: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے پنڈی بھٹیاں کا ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 4 افراد لاپتہ ہو گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ عاطف علی کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ لاپتہ ہونے والے افراد میں 30 سالہ جعفر علی، 23 سالہ حمزہ، سفیان اور ہارون شامل ہیں۔

متاثرہ خاندان نے بتایا کہ یہ نوجوان بہتر مستقبل کے خواب لیے ڈنکی کے ذریعے یورپ جا رہے تھے۔ واقعہ کی خبر پر خاندان اور علاقے میں سوگ کا ماحول ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ دو روز قبل لیبیا کے نزدیک پیش آیا، تاہم اس کی اطلاع اب ملی ہے۔

یاد رہے کہ بحیرہ روم میں غیر قانونی ہجرت کے واقعات اکثر پیش آتے ہیں، جن میں نوجوان بہتر زندگی کی تلاش میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں