عمران خان رہائی فورس کی تشکیل، ایک لاکھ کارکنان پر حلف

خیبرپختونخوا حکومت نے عمران خان رہائی فورس کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ ایک لاکھ کارکنان کی رجسٹریشن ہونے پر ان سے حلف لیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان رہائی فورس کی تشکیل، ایک لاکھ کارکنان پر حلف

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان شفیع جان نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان رہائی فورس کے کارکنان کی رجسٹریشن جاری ہے۔ ایک لاکھ کارکنان کی تعداد مکمل ہونے پر ان سے حلف لیا جائے گا۔

ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں 272 رجسٹریشن کیمپ لگائے جائیں گے۔ ایک لاکھ کارکنان کی تعداد مکمل ہونے پر حلف لیا جائے گا۔ کل کے پی میں کیمپس لگیں گے اور ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کھول دیا جائے گا تاکہ دیگر صوبوں کے کارکنان بھی رجسٹرڈ ہو سکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ فورس غیر سیاسی ہے اور اس کا مقصد صرف عمران خان کی رہائی ہے۔ بانی کی رہائی کے بعد فورس کو ختم کر دیا جائے گا۔ پارٹی کی جانب سے جو لائحہ عمل دیا جائے گا، یہ فورس اس پر عمل کرے گی اور پرامن رہ کر قانون و آئین کے دائرے میں تحریک چلائے گی۔

شفیع جان نے مزید کہا کہ کورونا کے دوران لاک ڈاؤن نہیں کیا گیا تھا جس کی دنیا معترف تھی۔ ایسی کسی پالیسی کے حق میں نہیں جس سے عام غریب عوام کو نقصان پہنچے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے مختلف جماعتیں اور افراد مختلف طریقوں سے کوشش کر رہے ہیں اور یہ فورس اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں