ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی فراوانی میں بہتری آئے گی۔ اویس لغاری

اویس لغاری نے کہا کہ ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی فراوانی میں بہتری آئے گی، وزیراعظم کی کوششوں سے پاکستان عالمی امن کا علمبردار بنا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی فراوانی میں بہتری، اویس لغاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی فراوانی میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالی کا شکر کہ پاکستان کو ایک بڑا موقع ملا ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں سے پاکستان عالمی امن کا علمبردار بنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان میں جنگ بندی ہو گئی ہے اور آبنائے ہرمز کو کمرشل آمد ورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اویس لغاری نے کہا ہے کہ ان کوششوں کی بدولت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی آئے گی اور ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی فراوانی میں بہتری ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں