پاکستان کا خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار کا دعوی، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی سطح پر ذمہ دار کردار ادا کر رہا ہے، اور قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عطا تارڑ، پاکستان کا خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار کا دعوی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی سطح پر ایک ذمہ دار اور کلیدی کردار کے طور پر سامنے آیا ہے، اور دنیا بھر میں اسے ایک سنجیدہ اور قابلِ اعتماد ملک کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے ماحول میں پاکستان امن کے قیام اور تنازعات کے حل کے لیے فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے ثالثی کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر اس کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے خطے میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات جاری ہیں، اور ان کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اب واضح طور پر سامنے آ رہی ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی طاقتیں پاکستان کے کردار کو اہمیت دے رہی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے باعث بھارت میں تشویش پائی جا رہی ہے، تاہم پاکستان اپنی پالیسیوں کے ذریعے خطے میں استحکام اور توازن برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر اپنے سفارتی کردار کو بڑھانے کی کوشش میں ہمیشہ امن کے قیام کو ترجیح دی ہے، جو کہ اس کے بین الاقوامی تعلقات کے لیے اہم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں