جزیرہ ایئرلائن کا لاہور کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

جزیرہ ایئرلائن نے لاہور کے لیے پروازیں 29 مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کیا، پاکستان کویت فضائی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جزیرہ ایئرلائن، لاہور کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ جزیرہ ایئرلائن نے لاہور کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے پاکستان اور کویت کے درمیان فضائی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ایئرلائن نے بتایا ہے کہ کویت سے لاہور کے لیے پروازوں کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا۔ اس روٹ پر ہفتہ وار 2 پروازیں کویت سے براستہ سعودی عرب روانہ کی جائیں گی۔

شیڈول کے مطابق، بدھ اور اتوار کو لاہور سے کویت جب کہ پیر اور جمعرات کو کویت سے لاہور کے لیے پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کویت اور سعودی عرب کے القیصومہ ایئرپورٹ کے درمیان مسافروں کو ضروری سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ جزیرہ ایئرلائن کا یہ اقدام پاکستان اور کویت کے درمیان سیاحتی اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں