بھارت اور بنگلادیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 مارچ کومنائی جائے گی

بھارت، بنگلادیش اور دیگر مشرقی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت و بنگلادیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 مارچ کو

نئی دہلی/ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت، بنگلادیش اور دیگر مشرقی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث ان ممالک میں عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی۔

بھارتی رویت ہلال کمیٹی دہلی نے اعلان کیا کہ بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور عید الفطر 21 مارچ کو ہوگی۔ اسی طرح بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی نے بھی اعلان کیا کہ وہاں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی۔

انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث وہاں بھی عید 21 مارچ کو ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں