کویت میں امریکی طیارے کی ویڈیو پوسٹ کرنے والے صحافی احمد شہاب کو حراست میں لے لیا گیا۔
کویت سٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کویت میں امریکی طیارے کی تباہی کی ویڈیو پوسٹ کرنے والے صحافی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کویتی صحافی احمد شہاب کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے 6 ہفتے قبل کویت سٹی میں امریکی فورسز کے تباہ شدہ لڑاکا طیارے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کا کہنا ہے کہ احمد پر جھوٹی خبریں پھیلانے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔ ان الزامات کو صحافیوں کو خاموش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت اہمیت اختیار کر گیا جب امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ کویتی فضائی دفاعی نظام نے غلطی سے 3 امریکی F-15E طیاروں کو مار گرایا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ایران کے خلاف آپریشن میں امریکی طیارہ تباہ ہوا اور امریکا نے اسی علاقے میں بمباری بھی کی۔











